بلاخوف و خطر بد عنوانی کے مقدمات نمٹائے جا رہے ہیں،چیئرمین نیب

82

اسلام آباد ۔ 05 اگست (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ اور عالمی اقتصادی فورم جیسے آزاد اداروں نے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کا ا عتراف کیا ہے، نیب میں آپریشنل فیصلہ سازی مشاورتی طریقہ کار سے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس میں کی جاتی ہے، نیب ہیڈکوارٹر کے آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویژن معیاری کام کے طریقہ کار اور قانون کے مطابق آپریشن سرگرمیوں کیلئے مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔نیب پاکستان نے انسداد بد عنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے جسے 1999میں قائم کیا گیا ، نیب کو بد عنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی گئی ، نیب قومی احتساب بیورو آرڈننس کے تحت کام کرتا ہے۔