اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وزیرمملکت ریلویز ووزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہرکیانی نے وزیرمملکت خزانہ کے طورپراپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے بعدوزیرمملکت ریلویز ووزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہرکیانی نے جمعہ کووزارت خزانہ میں وزیرمملکت خزانہ کے طورپراپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں