بلال اظہرکیانی کی یوم تکبیر کے موقع پرقوم کومبارکباد

99

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے معیشت وتوانائی بلال اظہرکیانی نے یوم تکبیر کے موقع پرقوم کومبارکباددی ہے۔

اتوار کوملک کے جوہری طاقت بننے کے دن کے موقع پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاہے ہے 28 مئی1998 کومسلم لیگ (ن) کے قائد اوراس وقت کے وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہرقسم کے دبائو کومستردکرتے ہوئے بھارت کے ایٹمی دھماکہ کاجواب دینے کافیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے جواب میں پاکستان نے کامیابی سے جوہری تجربات کئے اوردنیا کی ساتویں اورمسلم دنیا کے پہلے جوہری ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا۔