بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت اجلاس، خواتین، بچوں وفنانشل کرائم مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا

79
CCPO Lahore Bilal Siddique Kamiana
CCPO Lahore Bilal Siddique Kamiana

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین، بچوں اورفنانشل کرائم سے متعلق مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر نے اجلاس کوخواتین، بچوں اور فنانشل کرائم کے اشتہاریوں کی گرفتاریوں پر بریفنگ دی۔

سی سی پی او نے کہاکہ خواتین، بچوں اور فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاریوں کو جلداز جلد حراست میں لیا جائے، پینڈنگ مقدمات کوبرق رفتاری سے یکسو کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیلڈ افسران خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سائنٹیفک بنیادوں پر مقدمات کی تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کوقرار واقعی سزا دلوائی جائے، انویسٹی گیشن ونگ حصول ِانصاف میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے،پولیس افسران شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔اجلاس میں ایس ایس پی(انوسٹی گیشن)محمد نوید، ڈویژنل ایس پیز(انوسٹی گیشن)اورانچارجز ایس ایس او آئی یوز نے شرکت کی۔