بلال مصطفی ہمدانی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سیکنڈ تعینات

71

بہاولپور۔ 28 جنوری (اے پی پی):اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بلال مصطفی ہمدانی کو دفتر خزانہ بہاول پور میں اکاؤنٹس آفیسر سیکنڈ تعینات کردیا گیاہے۔

انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی کی ادائیگی کا آغاز کر دیا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر چوہدری ارشاد اور دیگر افسران و ملازمین محکمہ خزانہ نے بلال مصطفی ہمدانی کو خوش آمدید کہا ۔

لال مصطفی ہمدانی نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ سرکاری امور کی بروقت انجام دہی میں مجھے میرے ساتھیوں کا بھرپورتعاون میسر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹس کے معاملات میں جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے مزیدشفافیت پیدا ہوئی ہے۔