بلامبٹ ضلعی اسمبلی میں عالمی انسداد بدعنوانی سیمینار کا انعقاد

112

دیر لوئر۔۔۔۔ 09 دسمبر (اے پی پی):دیر لوئر،ضلعی اسمبلی ہال میں عالمی انسداد بدعنوانی  سیمینار  کا انعقادکیا گیا۔ بلامبٹ کے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) گوہر علی اور اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ زید صافی نے بھی شرکت کی۔ سرکاری افسران، طلباء، اساتذہ، وکلاء اور صحافی بھی سیمینار میں شریک تھے۔

سیمینار میں طالب علموں کی جانب سے انسداد بدمعاشی پر تقاریر اور ایک پینٹنگ مقابلہ پیش کیا گیا جس میں معاشرے اور ملکی معیشت پر بدعنوانی کے اثرات کو اجاگر کیا گیا۔  مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے اور اس مقصد کے حصول میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ زید صافی نے حاضرین سے عہد لیا کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔