بلاول بھتو زرداری کا پختونخواہ میں پولیو ورکرز پر حملوں کی مذمت

111
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 16 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ میں پولیو ورکرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئےحملوں میں ایک پولیو ورکراور پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بنوں کے علاقے کالا خیل مستی خان اور کرک میں حملوں کے متعلق گورنر خیبرپختونخواہ سے تفصیلات طلب کرلیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے پولیو ورکرز کا تحفظ انتہائی ضروری ہے،خیبر پختونخواہ حکومت پولیو ورکرز کے تحفظ اور مہم کی کامیابی کو یقینی بنائے۔بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہارکیا۔