بلاول بھٹوزرداری کا مراکش میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

114
بلاول

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول اور سابق وزیر خارجہ بھٹو زرداری نے مراکش میں تباہ کن زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے مراکش کی حکومت اور عوام کے نام اپنے پیغام

میں کہا کہ وہ وہاں قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر دکھی اور صدمے کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ملک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بلاول بھٹو نے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔