بلاول بھٹوزرداری کا یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پراظہار افسوس

112
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 15 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹونے حادثہ میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کئے جانے کی رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ حکومت حادثہ میں لاپتہ شہریوں کے ریسکیو کے لیے حکومتِ یونان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنا ئے۔

انہوں نے کشتی میں سوار افراد کے اہلخانہ کی درست معلومات تک رسائی اور رابطے کے لیے بھی اقدامات پر زور دیا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے انسانی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں ایسے رجحانات میں اضافے کے پیچھے موجود اسباب کا تدارک کرنا بھی ناگزیر ہے۔

انہوں نے یونان میں کشتی حادثہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔