اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے پی پی پی اراکین پارلیمان کو26ویں آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایات دی ہیں۔اتوار کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پی پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین پارلیمان کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایات دی ہیں۔