بلاول بھٹو زرداری سے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی رہنمائوں کی الگ الگ ملاقاتیں

200
Bilawal Bhutto Zardari

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی رہنمائوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ملک کی مجموعی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے نائب صدر ساجد حسین طوری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں صوبے کے تنظیمی و سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن قمر زمان کائرہ نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری سے سابق رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر کوٹ ادو کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سرگودہا کے ڈویژنل صدر تسنیم قریشی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈویژن کی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی اور حشام ریاض نے بھی ملاقات کی۔