بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات

95

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔

بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق زرداری ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے پاک امارات تعلقات میں مزید استحکام پر اتفاق کیا۔