لاہور۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی لاہور کے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں لاہور کے مختلف حلقوں کے انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ این اے 127 میں جلد الیکشن آفس کا افتتاح بھی کریں گے۔
ملاقات میں این اے 127 میں آنے والے صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ذوالفقار علی بدر، حسن مرتضی، ثمینہ خالد گھرکی، اسلم گل، جمیل منج، میاں مصباح اور حافظ غلام محی الدین عزیزالرحمان چن، فیصل میر، خالد جاوید جان، قاسم گیلانی، نایاب خالد جان، عائشہ چوہدری اور میاں خالد نے ملاقات کی۔