سکھر۔ 22 اپریل (اے پی پی):وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں عیدالفطر کی نماز ادا کی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کی نماز گڑھی خدا بخش میں ادا کی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نماز عید الفطر کے بعد شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی ، پهول چرھائے اور فاتحہ پڑھی ۔ نمازِ عید کے بعد ملکی سلامتی، جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خوش حالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔