بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

75

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ بدھ کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزارت خارجہ آمد پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر افسران نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے وزارت خارجہ کے سینئر افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔