بلاول بھٹو زرداری کالوک فنکار واسو خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

175
بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر عرفان گل مگسی سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لوک فنکار واسو خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ واسو خان کے انتقال سے پاکستان کی دنیائے لوک موسیقی کا درخشاں ستارہ غروب ہوگیا۔واسو خان مرحوم کی آواز میں بلوچستان کے پہاڑوں کا پروردہ طلسماتی لوک فن گنگناتا تھا۔انہوں کہا کہ میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں،

اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔پی پی پی چیئرمین نے واسو خان مرحوم کی مغفرت اور بلندیِ درجات کیلئے دعا بھی کی۔