بلاول بھٹو زرداری کا ذوالفقار علی بدر سے ان کے چچا امجد بدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

194
بلاول بھٹوزرداری

لاہور۔10فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بدر سے ان کے چچا امجد بدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ امجد بدر کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا ،میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی۔