بلاول بھٹو زرداری کا سردار بہادر احمد خان سیہڑ سے ان کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

215
بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر عرفان گل مگسی سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان سیہڑ سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے سردار بہادر خان سیہڑ سے تعزیت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار سجاد احمد سیہڑ سے بھی تعزیت کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں،اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔