28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںبلاول بھٹو زرداری کا سکھر میں پیپلز ہائوسنگ کے تحت تعمیر شدہ...

بلاول بھٹو زرداری کا سکھر میں پیپلز ہائوسنگ کے تحت تعمیر شدہ مکانات کا دورہ

- Advertisement -

سکھر۔ 26 اپریل (اے پی پی):بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ گاؤں نچن پور آمد ،پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ گاؤں نچن پور پہنچے ، انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا ۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو زرداری نے راج مستریوں پر مشتمل گاؤں علی وہان کے کاریگروں کے ساتھ ملاقات کی ، بلاول بھٹو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دوسروں کے گھر بناتے تھے، آج ہم نے اپنے خود کے گھر تعمیر کیے۔بلاول بھٹو زرداری کو کشیدہ کاری اور کڑھائی کا کام کرنے والی خواتین نے اپنے ہنر سے متعلق آگاہ کیا، بلاول بھٹو زرداری کو اپنے گھروں کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے والی خواتین نے دستاویزات دکھائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588337

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں