22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلاول بھٹو زرداری کا نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین...

بلاول بھٹو زرداری کا نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرنے پر مبارکباد

- Advertisement -

کراچی۔ 05 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائلہ کیانی کی کامیابی تمام پاکستانیوں کے لیے انتہائی فخر و خوشی کا لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائلہ کیانی کی تاریخی کامیابی اور ان کی جانب سے ہر چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرانے کا غیر متزلزل عزم باعثِ فخر ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آج جب نائلہ کیانی اپنے شاندار کوہ پیمائی کیریئر میں ایک اور چوٹی کا اضافہ کر رہی ہیں، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ان تمام پاکستانی ایتھلیٹس، ایڈونچررز اور ٹریل بلیزرز کی کوششوں کی حمایت اور فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے جو عالمی سطح پر ہمارے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں