کراچی۔ 01 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کے بعد واپسی پر نوشہرہ فیروز پی پی کے صدر سمیت پانچ کارکنان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے،
بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تعلقہ صدر خلیفہ شکیل میمن، میر نادر چانڈیو، رضوان سومرو، گہنو ٹگڑ اور مظفر بھٹو شامل ہیں۔کوئٹہ جلسے میں شرکت کے بعد خلیفہ شکیل میمن اپنے ساتھیوں سمیت واپس نوشہرو فیروز آرہے تھے تو شکارپور کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
بلاول بھٹو زردری نے کہا ہے کہ خلیفہ شکیل میمن اور جاں بحق ہونے والے دیگر جیالے پارٹی کا سرمایہ تھے، پارٹی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گے،مجھ سمیت پوری پارٹی سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے خلیفہ شکیل میمن اور میر نادر چانڈیو سمیت جاں بحق ہونے والے پانچوں جیالوں کے لیے جنت الفردوس کی دعا کی ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415550