اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری سے ان کہ اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نےنوید چوہدری کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،
اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے لیے درجات کی بلندی کی دعا کرتےہوئے کہا کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔