بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنماء ڈاکٹر بشیر احمد جمالی سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

165
بلاول بھٹوزرداری

کراچی۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی سکرنڈ تحصیل کے سابق صدر ڈاکٹر بشیر احمد جمالی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے لیے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔