کراچی۔ 16 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور زون پی پی 147 کے صدر جاوید الیاس بٹ سے ان کی ہمشیرہ کی رحلت پر افسوس و ہمدردی کا اظہارکیا۔
میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا بھی کی۔