اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی 133ننکانہ صاحب کے ٹکٹ ہولڈر مہر شکیل الرحمن سے انکی والدہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو مہر شکیل الرحمن کے نام جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔