- Advertisement -
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے میجر عاطف،کوپائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول، کریوچیف حافظ جہانگیر اور چیف نائیک امیر کو خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے بھی دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
- Advertisement -