بلاول بھٹو زرداری کا چین میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چین میں مون سون کے دوران شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے قدرتی آفت کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر چین …

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چین میں مون سون کے دوران شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے قدرتی آفت کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر چین کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام پاکستانیوں کی دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین صرف دو پڑوسی ممالک نہیں بلکہ ہمارے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک -چین تعلقات غیرمتزلزل اعتماد اور بے مثال محبت پر قائم دو مضبوط دوستوں اور بھائیوں کا رشتہ ہے۔