بلاول بھٹو زرداری کا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرسے ان کی خوشدامن کی رحلت پر اظہار تعزیت

91
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 02 ستمبر (اے پی پی):پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ان کی خوشدامن کی رحلت پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔انہوں نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا بھی کی ۔