22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںبلاول بھٹو زرداری کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں...

بلاول بھٹو زرداری کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور ثابت قدمی نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں،ان کی محنت، لگن اور ثابت قدمی نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم آنے والے کھلاڑیوں کے لئے ایک بہترین مثال ہیں،ان کے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی امید رکھتے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں