28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومضلعی خبریںبلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت گورنر ہاوس میں ہونیوالے افطارڈنر کو...

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت گورنر ہاوس میں ہونیوالے افطارڈنر کو کامیاب بنانے کیلئے سینئر رہنماوں کااجلاس

- Advertisement -

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت24مارچ کو گورنر ہاوس میں ہونیوالے افطار ڈنرکو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کے سینئر رہنماوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے افطار ڈنر کی حکمت عملی طے کی گئی۔اجلاس میں میاں مصباح الرحمن ،چودھری اسلم گل،اورنگزیب برکی،آصف ہاشمی،حاجی عزیز الرحمن چن،میاں ایوب،رانا جواد،عمر شریف بخاری،آصف ناگرا،چودھری ریاض،اسلم گڑا،صداقت شیروانی،عاقب سرور،نعمان یوسف شریک تھے۔

- Advertisement -

شرکا کو بتایا گیا کہ بلاول بھٹو افطار ڈنر میں شریک کارکنوں کی میزوں پر جا کر ملیں گے نیزٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو دعوت نامے متعلقہ ڈسٹرکٹ تنظیم کے ذریعے دئیے جائینگے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا گورنر ہاوس آمد پر والہانہ استقبال کیا جائیگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575501

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں