بلاول بھٹو زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت

196

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت کی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائیر پورٹ کو شدید نقصان کے سبب فلائیٹ آپریشن معطل ہوگیا۔فلائیٹ آپریشن کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہو گئے ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کو پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستانی سفات خانے نے کہا کہ شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہے۔ تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے4 جلد انتظامات مکمل کرلیئے جائیں گے۔