بلاول بھٹو زرداری کی شاہین۔ٹو کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں و انجنیئرز کو مبارکباد

170

کراچی۔ 20 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیلسٹک میزائیل شاہین۔ٹو کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سائنسدانوں و انجنیئرز کو مبارکباد دی ہے۔

کراچی میں بلاول ہائوس کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری میزائیل ٹیکنالوجی ہمارے سائنسدانوں و انجنیئرز کی مہارت اور لگن کی آئینہ دار ہے،شاہین ۔ٹو کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دشمنوں کے لیے خوف کا پیغام ہے۔