23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلاول بھٹو زرداری کی لاڑکانہ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

بلاول بھٹو زرداری کی لاڑکانہ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تھانہ مہوٹہ کے اے ایس آئی سمیت 6 افراد کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کومیڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا دل شہید اے ایس آئی سمیت تمام جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے سوگوارہے، میں اس واقعے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں