بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

99
بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

واشنگٹن۔7فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب سے امریکی صدر نے خطاب کیا۔ امریکہ میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔