کراچی۔ 24 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع پشین میں دھماکے کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس بزدلانہ فعل میں ملوث مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ مستحکم مستقبل کے لیے خطے کو دہشتگردی سے پاک کرنا ناگزیرہے۔ بلاول بھٹو نے شہید بچوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے