بلاول بھٹو نے بہترین خارجہ پالیسی کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں فلیش پوئنٹ بنایا ہے ،قمر الزمان کائرہ

188
Qamar Zaman Kaira

باغ، 21 مئی (اے پی پی):وفاقی مشیر امور کشمیر چوہدری قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے بہترین طریقہ سے خارجہ پالیسی کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں فلیش پوئنٹ بنایا ہے اور ناراض ممالک کے ساتھ بہترین روابط کے ذریعے ان کی تمام ناراضگیاں ختم کروائی ہیں جو عمران خان کے دور میں تھیں،بلاول بھٹو نے پاکستان کے موقف دنیا کے بہترین فورم میں پیش کر کے جاندار انداز میں پیش کر کے اپنے خاندان کا بنیادی حق ادا کیا ہے،مودی پوری دنیا کشمیر کے مسئلے کو دنیا کے منظر نامے میں ہٹانا چاہتا ہے،بھارتی وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی کانفرنس کروا کر دنیا کی آنکھوں میں یہ دھول جونکھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک پرامن علاقہ ہے،لیکن کشمیریوں نے لاکھوں مرد وخواتین بچے،بزروگوں کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں آج پوری دنیا یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ کشمیریوں کا مسئلہ حل کروایا جائے اور کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے پھر کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی باغ کے گاؤں،بڑی باڑی میں سردار طارق شریف کی رہائش گاہ پر ایک بڑے استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین خان،چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی وامیدوار حلقہ وسطی باغ سردار ضیاء القمر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے اور کشمیر کی تعمیروترقی بھی نہیں کروا سکے،دو سالوں میں آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کے بجائے ان میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے،

عمران خان کا پاکستان میں چار سالہ دور حکومت انتہائی سیاہ ترین دور ہے جس میں وہ ایک بھی یونیورسٹی،کالج،سڑک،یا کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دے سکے،کشمیری عوام کی بڑی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر یک جان ہو کر 23مئی کو باغ میں ہونے والے جلسے میں تمام سیاسی جماعتیں تمام اختلافات ختم کر کے اپنی اپنی جماعتوں کے جھنڈوں کے ساتھ شامل ہوں اور دنیا کو دیکھا سکیں کہ کشمیر کی تمام جماعتیں مسئلہ کشمیر پر ایک موقف رکھتی ہیں اور اگٹھی ہیں۔بڑی باڑی جلسہ میں مسلم لیگ ن یونین کونسل ٹوپی کے صدر وسابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلرسردار طارق شریف،سردار شجاعت حسین اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ،مہمانان گرامی نے انہیں ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی،جلسہ سے سردار طارق شریف،عباس خان،نیاز خان،ودیگر نے خطاب کیا۔ استقبالیہ آمد پر معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

انہیں ایک جلوس کی صورت میں پنڈال لایا گیا،مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشی عوام کے حقوق اور کشمیر کی آزادی کی بات کی ہے،موسمی پرندوں کی طرح ہم نے کبھی اقتدار حاصل نہیں کیا اور نہ ہی عوام کو مایوس کیا ہے،پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس کی بڑی تاریخ ہے،باغ کے اندر تمام ادارے،یونیورسٹی،میڈیکل کالج،سڑکیں سکول،بجلی پانی کی منصوبے کے دور حکومت میں سردار قمرالزمان خان کے دور میں ہوئی قمرالزمان قائدین کے سامنے آنکھوں میں انکھیں ڈال کر بات کرنے والے لیڈر ہیں،ضیاء القمر بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ وسطی اور شرقی کی تقدیر بل دیں گے۔

دریں اثناء وفاقی مشیر امور کشمیر چوہدری قمر الزمان کائرہ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین خان،چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی وامیدوار حلقہ وسطی باغ سردار ضیاء القمر نے پیپلز پارٹی حلقہ وسطی باغ کے نائب صدر سردار تسلیم خان کی رہائش گاہ کوپرا میں جلسہ سے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وسطی باغ کے عوام اس بار پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کو 30ہزار سے زائد ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے اور ضیاء القمر کو ہم وزیر بنا کر باغ بھیجیں گے کوپرا آمد پر شاندار استقبال کیا،پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بنیادی طور پر دانشوروں کی جماعت ہے یہ دور اندیش لوگ ہیں یہ گہری تاریکی کو روشنی فراہم کرنے کے فن سے آشنا ہیں یہ لاکھوں کے ہجوم میں اپنی کلاس کے شخص کو ڈھونڈنے میں مہارت رکھتے ہیں ذرا غور کیجیے قمرالزمان کائرہ کی آنکھ دیکھ رہی ہے کہ باغ والوں کی گرداب میں پھنسی کشتی کو اگر کنارہ میسر آئے گا تو صرف اسی صورت جب کشتی کا ملاح ضیاء القمر ہو گا