بلاول زرداری اور مریم صفدر کی منفی سیاست بری فلاپ ہوچکی ہے، جی بی کے الیکشن صاف اور شفاف ہوئے ہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

61
کووڈ - 19 کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ،ڈاکٹر نوشین حامد
کووڈ - 19 کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ،ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ بلاول زرداری اور مریم صفدر کی منفی سیاست بری فلاپ ہوچکی ہے، جی بی کی باشعور عوام نے پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیے کوبری طرح مسترد کیا ہے، پی ڈی ایم کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی شکست دیں گے، جی بی کے الیکشن صاف اور شفاف ہوئے ہیں، انگلیاں اٹھانے اور دھاندلی کا شور کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی کے لئے تمام اقدامات کررہے ہیں، ملکی معیشت میں بہتری اور ملکی ترسیلات میں اضافہ حکومت پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں پنجاب حکومت کا 13 ارب کا ترقیاتی پیکیج کا اعلان تاریخی کارنامہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں صرف مال بنایا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو روزگار ملے گااور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا چور اور ٹھگ ٹولہ حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتا، عوام نے عمران خان کو کرپشن کے خاتمے کے لئے ووٹ دیا ہے، پی ٹی آئی کرپشن کے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔