بلاول زرداری کے والدین نے بڑے پیمانے پر کرپشن کے ذریعے پیسہ نہ بنایا ہوتا تو وہ بھی آج کسی سینما میں والد کی طرح ٹکٹس بیچ رہے ہوتے ‘سید ذوالفقار بخاری

68
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستا نیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے والدین نے بڑے پیمانے پر کرپشن کے ذریعے پیسہ نہ بنایا ہوتا تو وہ بھی آج کسی سینما میں والد کی طرح ٹکٹس بیچ رہے ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ میں بلاول نے جس طرح کے لب و لہجہ کے ساتھ تقریر کی یہی وہ سلسلہ ہے جو اس نے اپنے سارے جھوٹوں اور گھنائونے حملوں سے دکھایا ہے ۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی سیاسی اپوزیشن کا مستقبل کیا ہے ، ایک دھوکہ دہی والے مولانا اور مایوس گھریلو خاتون مریم صفد ر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاہی میراث کی خاطر مولانا فضل الرحمن کے قدموں میں بیٹھنے پر مجبور ہو گئے ۔