بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

97

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے جو الیکشن آپ جیتیں وہ آزادانہ اورمنصفانہ ، جو ہار جائیں تو وہ دھاندلی ہوتی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی منافقت نہیں تو اورکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں بلاول کی پریس کانفرنس نہیں بلکہ چورمچائے شور تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں اور اپنے صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔