کراچی۔ 25 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جاٸے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جاٸے۔واضح رہیں کہ راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 7افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔