بلاول کو معلوم نہیں کہ وقت،دنیا اور پاکستان اب بدل چکاہے، ڈاکٹر شہباز گل

81
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری کو شاید معلوم نہیں کہ وقت ، دنیا اور پاکستان اب بدل چکے ہیں۔

ہفتہ کے روز ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کیا بلاول اپنے والد کی طرح اقتدار کی اگلی باری لینے واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، کیا عرضی یہ ہے کہ اگر آپ ہمیں حکومت میں لائیں تو بھلے اڈے مانگیں یا ڈرون حملے کریں،ہم آپ سے نہیں پوچھیں گے،بس بدلے میں واشنگٹن ہماری حمایت کرے مگر بلاول کو شاید پتہ نہیں کہ وقت،دنیا اور پاکستان اب بدل چکاہے۔