بلاٹر اور دو دیگر اعلیٰ حکام اپنی سالانہ تنخواہیں بڑھانے اور ورلڈ کپ بونسز کی مد میں کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے،فیفا

زیورخ ۔ 5 جون(اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے سابق صدر سیپ بلاٹر اور دو دیگر اعلیٰ حکام اپنے آپ کو مالا مال کرنے کیلئے اپنی سالانہ تنخواہیں بڑھانے اور ورلڈ کپ بونسز کی مد کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اندرونی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورلڈ گورننگ باڈی کے تین …

زیورخ ۔ 5 جون(اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے سابق صدر سیپ بلاٹر اور دو دیگر اعلیٰ حکام اپنے آپ کو مالا مال کرنے کیلئے اپنی سالانہ تنخواہیں بڑھانے اور ورلڈ کپ بونسز کی مد کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اندرونی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورلڈ گورننگ باڈی کے تین اعلی حکام نے پانچ سال کے دوران 79 ملین سوئس فرانکس حاصل کئیے۔ فیفا ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے سوئس اٹارنی جنرل آفس اور امریکی عدالتی ڈیپارٹمنٹ کو تنخواہوں سے متعلق معلومات سے آگاہ کر دیا ہے اور وہ مزید تحقیقات بھی جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply