21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیبلدیاتی اداروں کی طرف سے جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں کنٹرول...

بلدیاتی اداروں کی طرف سے جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں کنٹرول روم کا قیام

- Advertisement -

لاہور ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بورڈ کمپلیکس میں صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی طرف سے جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقہ سے منانے کے سلسلہ میں مانیٹرنگ و کنٹرول روم قا ئم کر دیاگیا ہے۔اس کنٹرول روم کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے کیا ۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کنٹرول روم کے قیام کا مقصد 70ویں یوم آزادی کی تقریبات بھر پورطریقہ سے گلی گلی اور نگر نگر چنے گئے بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مناناہے۔تمام بلدیاتی نمائندگان ان تقریبات کی میڈیا کے ذریعے کوریج کرانے کے بھی پابند ہونگے اور اخبارات میں بھی ان تقریبات کو مشتہر کرائیں گے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66386

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں