ایبٹ آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی،
پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی اور آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہو گی، کسی کے شور شرابے سے انتخابات نہیں جیتے جاتے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ای ایف ای کنسلٹنٹ ایبٹ آباد آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن پروپیگنڈا کر رہی ہے کہ حکومت ختم ہو رہی ہے مگر یاد رکھیں تحریک انصاف اپنا دور اقتدار مکمل کرے گی، عمران خان سے زبردستی کوئی بھی اقتدار نہیں لے سکتا۔
انھوں نے کہا کہ مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، آئندہ چند ماہ میں کافی کنٹرول آئے گا ،ہم نے ہر پاکستانی کے شناختی کارڈ پر 10 لاکھ روپے دیے ہیں جو ماضی میں کوئی نہیں دےسکا۔
مشتاق غنی نے کہا کہ ای ایف ای کنسلٹنٹ طلباء و طالبات کیلئے بڑا تحفہ ہے جس کے ذریعہ وہ بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کریں گے، بغیر کسی کنسلٹنٹ فیس کے ایسی خدمات سر انجام دینا لائق تحسین ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293048