سیالکوٹ ۔7 نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن نے ضلع کونسل سیالکوٹ میں کسان ، یوتھ اور اقلیتی ممبر کیلئے پارٹی نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کردیئے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے یوسی چیئرمینوں اور نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے فیصلوں پر100فیصد عملدرآمد سے ہی پارٹی مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر آباد روڈ پر نجی ہوٹل میں تحصیل سیالکوٹ کے منتخب یوسی چیئرمینوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔