کراچی۔ 10 مئی (اے پی پی):بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا ملتوی شدہ عام اجلاس 13مئی 2024 سہ پہر 3بجے کونسل ہال جمشید نسروانجی بلڈنگ (کے ایم سی بلڈنگ)ایم اے جناح روڈ میں منعقد ہوگا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اجلاس کی صدارت کریں گے۔