بلغاریہ کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، چینی صدر

166

بیجنگ ۔ 04 جولائی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین بلغاریہ کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے،بنیادی تنصیبات کے باہمی روابط کو ترقی دینے ، تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے سمیت انسانی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ وہ بیجنگ میں بلغاریہ کے صدر رومین رادیف سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے ۔دونوں صدور نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ چین اور بلغاریہ کے تعلقات کو حکمت عملی کے شراکت دار تعلقات کی بلندی تک پہنچایا جائے گا۔ صدر شی جن پنگ نے چین اور یورپ کے درمیان تعلقات کی ترقی کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین کی نئی قیادت چین کے لئے پالیسی کو مستحکم انداز میں برقرار رکھے گی اور چین کے ساتھ مل کر چین-یورپ امن، ترقی ، اصلاحات اور تہذیب کے چار شعبوں میں شراکت دار تعلقات کو آگے بڑھا ئے گی۔