کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی نے سانحہ خضدار کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ۔پیر کو رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے مشترکہ قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہاگیاہے کہ 21مئی کو سکول کے بچوں کی بس پر خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہیں واقعہ میں 8 نہتے اور معصوم طلبا سمیت کئی بے گناہ لوگ شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے یہ واقعہ نہ صرف ظلم و بربریت کی انتہا ہے بلکہ مستقبل کے معماروں ، پاکستان کی نئی نسل اور علم و امن کی روشنی کو نشانہ بنانے کی گھنائونی کوشش ہے،حکومت سے پرز ورمطالبہ ہے کہ وہ دہشت گردی کے اس سفا کارا نہ حملہ میں ملوث عناصر اوران کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اقدامات کرے ۔
زرک خان مندوخیل نے کہاکہ ، دہشت گردوں کے خلاف سب کو متحد ہوناچاہیے ،رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہاکہ معرکہ حق بنیان مرموص کے بعد بھارت سٹیا گیاہے ، اب ثبوت کے ساتھ ثابت ہوچکاہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کو مراعات فراہم کی جارہی ہیں، بھارت کامکرو چہرہ دنیا کے سامنے آیاگیاہے دہشت گردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑنے کا وقت آگیاہے ، عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہیں،
ہمیں وفودکے ذریعہ دنیا کے سامنے پاکستان کامقدمہ لڑناہے ، بھارت خطے کا خطرناک دہشتگرد ہے اسے عالمی دہشت گردقراردیاجائے ، صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں ایسا دل خراش واقعہ پیش نہیں آیاہے ، بس میں شہید ہونیوالوں میں کم سن بچے اور بچیاں شامل ہیں۔میر حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ دشمن نے ہماری سرحدوں کے بعد بچوں پر حملہ کیا ،ہماری فورسز بہادری سے سرحدوں پر لڑرہی ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601588