13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان اسمبلی نے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے کوٹے کی بحالی کیلئے...

بلوچستان اسمبلی نے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے کوٹے کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 مارچ (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی نے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے کوٹے کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔جمعہ کے روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی جانب سے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے کوٹے کی بحالی کے حوالے اقدامات اٹھانے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی ۔

قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی جانب سے بلوچستان اورسابق فاٹاکے ضم شدہ اضلاع کی میڈیکل سیٹوں کاکوٹہ 3سو33 سے کم کرکے1سو 94کردیاگیا ہے، پی ایم ڈی سی کا یہ فیصلہ بلوچستان اور فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی کے مترداف ہے

- Advertisement -

،صوبائی حکومت وفاق سے رجوع کرکے پی ایم ڈی کے فیصلے کو کالعدم قرار دلوائے اوربلوچستان اور فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کی میڈیکل سیٹوں کا کوٹہ برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو بلوچستان سے باہرمیڈیکل کالجزمیں پڑھنے کی موقع میسر ہوسکیں،

بعدازاں بلوچستان اسمبلی نے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے کوٹے کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کااجلاس 17مارچ تک کیلئے ملتوی کردیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572714

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں