19.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان اسمبلی کااجلاس کل ہوگا

بلوچستان اسمبلی کااجلاس کل ہوگا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 13 مارچ (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کااجلاس 2روزہ وقفے کے بعد کل بروز جمعہ14مارچ کو ہوگا۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کااجلاس2روزہ وقفے کے بعد 14مارچ بروز جمعہ کو منعقد ہوگا۔

اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن کے گوادر میں فشریز ٹریننگ سینٹر سے متعلق توجہ دلائو نوٹس جبکہ اراکین اسمبلی فضل قادر مندوخیل ،مولاناہدایت الرحمن کی جانب سے گزشتہ اجلاس کی موخرشدہ قراردادیں اور ارکان اسمبلی ڈاکٹرنواز کبزئی ،سید ظفر علی آغاکی جانب سے قراردادیں پیش کی جائیں گی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572155

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں